جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے 7 لاکھ بیلٹ باکس کا انتظام کرلیا

04 فروری, 2024 17:10

عام انتخابات 2024 کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 7 لاکھ بیلٹ باکس کا انتظام کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 2 لاکھ 76ہزار سے زائد پولنگ بوتھ قائم کیے جارہے جبکہ ہر پولنگ بوتھ کیلئے 2 بلیٹ باکس فراہم کئے جائیں گے، ایک بیلٹ باکس میں قومی اور دوسرے میں صوبائی اسمبلی کیلئے ووٹ ڈالے جاسکیں گے۔

سبز ڈھکنے والے اس سفید بیلٹ باکس پر 4 سیل لگائی جائیں گی جبکہ بیلٹ باکس کو لگائی جانے والی ہر سیل پر الگ نمبر درج ہوگا ہر بیلٹ باکس پر الیکشن کمیشن کا لوگو پرنٹ ہوگا۔

الیکشن میں 60 لیٹر کا نیم شفاف پلاسٹک کا بیلٹ باکس استعمال کیا جا رہا ہے، ہر پولنگ اسٹیشن پر بیلٹ باکس بھر جانے کی صورت میں  دوسرا بیلٹ باکس فراہم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے 22.5 ملین ووٹرز کا خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، جن میں 2018 سے اب تک 12.5 ملین خواتین شامل کی گئی ہیں۔ 2018 سے 2024 تک خواتین ووٹرز کی تعداد میں 27 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے 4 حلقوں میں انتخابات ملتوی کردیے

الیکشن کمیشن نے 4 حلقوں میں انتخابات ملتوی بھی کر دیے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 8 باجوڑ، پی کے 22 باجوڑ اور پی کے 91 کوہاٹ میں الیکشنز روکے گئے۔ تینوں حلقوں میں الیکشنز امیدواروں کی وفات کی وجہ سے روکے گئے۔ تینوں حلقوں میں انتخابات کا شیڈول بعد میں جاری ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت بنے گی اور نواز شریف ہمارے لیڈر ہوں گے، جہانگیر ترین

اس کے علاوہ پی پی 266 صادق آباد میں بھی انتخابات ملتوی کردئیے گئے، انتخابات امیدوار چوہدری اسرار گوندل کے انتقال کے باعث ملتوی کیے گئے۔

 

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top