مقبول خبریں
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حج پالیسی 2023 کی منظوری دیدی
اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حج پالیسی 2023 کی منظوری دیدی۔
پالیسی کی منظوری وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق شمالی ریجن کیلئے 11 لاکھ 75 ہزار روپے جبکہ جنوبی ریجن کیلئے 11 لاکھ 65 ہزار روپے کا حج پیکیج ہوگا۔
50 فیصد کوٹہ سپانسرشپ سکیم کیلئے مختص کرنے کی منظوری دیدی۔
یہ بھی پڑھیں: اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ
اس کے علاوہ کمیٹی نے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے 12 ارب روپے کی منظوری بھی دیدی۔