جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ہزارہ برادری کے مطالبات جائز اور قابل عمل ہیں، حکومت وقت ضائع نہ کرے : ایم ڈبلیو ایم

06 جنوری, 2021 15:52

کوئٹہ : ایم ڈبلیو ایم ترجمان کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، حکومت وقت ضائع نہ کرے۔

بلوچستان میں ہزارہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ملک بھر میں دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد، کراچی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان اور ساہیوال میں لوگ گھروں سے نکل آئے۔

ترجمان مجلس وحدت مسلمین علامہ مقصود علی ڈومکی کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں مزید دھرنے دیے جائیں گے۔ چاروں صوبوں آزاد کشمیر سمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں سے لوگ مرکزی شاہراہوں پر دھرنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سانحہ مچھ : شہداء کی تدفین کو وزیر اعظم کی آمد سے مشروط نہ کریں : وزیر اعلیٰ بلوچستان کی اپیل

مجلس وحدت مسلمین کا اعلیٰ سطح وفد مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ناصر شیرازی کی قیادت میں کوئٹہ روانہ ہوگیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کا وفد شہداء کے خاندانوں سے ملاقات کرے گا۔

ترجمان نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہزارہ شیعہ کمیونٹی کے ساتھ کھڑی ہے، مطالبات کی منظوری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ ہزارہ شیعہ کمیونٹی کے مطالبات جائز اور قابل عمل ہیں، حکومت وقت ضائع نہ کرے۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم ایسے وزراء اور مشیروں سے ہوشیار رہیں، جو انہیں غلط سمت کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔ جو حکومتی اراکین وزیر اعظم کے کوئٹہ جانے کی راہ میں رکاوٹ ہیں وہ حالات کی خرابی کے ذمہ دار ہوں گے۔ شہداء کے ورثاء سے ملاقات میں وزیر اعظم کو مزید تاخیر نہیں کرنا چاہیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top