جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بھارتی بورڈ کا ورلڈکپ کے دوران کپتان سمیت کھلاڑیوں کو چھٹی دینے کا فیصلہ

20 اکتوبر, 2023 14:54

دھرم شالا: آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھارتی کھلاڑیوں کو چھٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے بعد کپتان روہت شرما سمیت کئی کرکٹرز کو بریک دی جائے گی، بھارت کے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف میچ میں ایک ہفتے کا وقفہ ہے، اس وقفے کے دوران بھارتی کرکٹرز کو چھٹی دی جائے گی۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ اتوار کو شیڈولڈ ہے جبکہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ہاردیک پانڈیا انجری کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے باہر

کھلاڑیوں کو بریک دینے کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑی ایشیا کپ سے اب تک گھروں کو نہیں جا سکے ہیں لہٰذا اس میچ کے بعد ایک ہفتے کے دوران کھلاڑیوں کو بریک کا آپشن دیا جائے گا، جس کے تحت نیوزی لینڈ کے میچ کے بعد کھلاڑی 2،3 روز فیملی کے ساتھ گزار سکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس دوران کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، شبمن گل، کے ایل راہول، شریاس ائیر، جسپریت بمراہ اور ہاردیک پانڈیا بھی چھٹی کرنے والوں میں شامل ہوں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top