جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان اور پی ٹی آئی کی 127 کیسز میں کارروائی روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

09 مئی, 2023 12:45

اسلام آباد : وفاقی ہائی کورٹ میں عمران خان اور پی ٹی آئی کی 127 کیسوں میں کارروائی روکنے کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔

عمران خان کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان کے خلاف ریکارڈ کے مطابق 127 ایف آئی آر درج ہیں۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا 127 مقامات پورے پاکستان میں درج ہیں۔ آپ نے 127 ایف آئی آر کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں بھی پیش کیا ہے۔ یہ تاثر جائے گا کہ لاہور ہائیکورٹ یا اسلام آباد ہائیکورٹ کچھ نہیں کر رہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کے من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزامات قابل مذمت ہیں: آئی ایس پی آر

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جو لاہور ہائیکورٹ نے آرڈر کیا ہے، وہی آرڈر میں کروں گا۔ آپ صرف اسلام آباد کی حد تک بات کریں۔ لاہور میں جو مقدمات میں وہ لاہور ہائیکورٹ میں بات کریں، یہاں ڈپلیکیشن نہ کریں۔

عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top