جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 9 ہوگئی

17 مارچ, 2019 15:12

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں مزید 3 پاکستانیوں ذیشان رضا،ان کے والد غلام حسین اور والدہ کرم بی بی کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق شہید ہونےوالے پاکستانیوں کی تعداد اب 9 ہوگئی ہے۔ ٹوئیٹر پر تصدیق کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جام شہادت نوش کرنے والے پاکستانی شہداء کے خاندانو ں سے رابطے میں ہے۔ دفتر خارجہ نے اس سے قبل سید اریب احمد، محبوب ہارون، سہیل شاہد، سید جہانداد علی، نعیم رشید اور ان کے بیٹے طلحہ نعیم شہید کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top