جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا راکٹ فائر

21 نومبر, 2023 11:08

 

انٹرنیشل نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق تل ابیب اور وسطی اسرائیل پر سات اکتوبر کو جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا راکٹ داغا گیا ہے۔

غزہ کی پٹی سے تل ابیب اور وسطی اسرائیل کے شہروں کی ایک بار پھر راکٹوں کی بوچھاڑ کی گئی ہے، اسرائیلی فوج کے مطابق پیر کی شام تل ابیب اور اسرائیل کے وسطی علاقے میں میزائل وارننگ سائرن بجنا شروع ہوگئے ہیں۔

غزہ کی پٹی سے برسائے گئے اس بڑے راکٹ کے حوالے سے مزید تفصیلات واضح نہیں ہوئی ہیں۔ القسام بریگیڈز نے کہا کہ اس نے شہریوں کے قتل عام کے جواب میں وسطی اسرائیل میں تل ابیب پر راکٹوں سے بمباری کی۔

اسرائیلی نشریاتی ادارے نے بتایا کہ ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ سے آنے والے ایک اسرائیلی مسافر طیارے کو آج غزہ کی پٹی سے سائرن بجنے اور راکٹ فائر کیے جانے کے بعد تل ابیب کے بن گوریون ایئرپورٹ پر لینڈنگ منسوخ کرنا پڑی ہے۔

حکام نے بتایا کہ اسرائیلی ایئر لائنز ’’ ایل آل‘‘ کا طیارہ لینڈ کرنے ہی والا تھا کہ اس نے پھر اڑان بھر لی۔

اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو غزہ کی پٹی سے سدیروت کی طرف کئی گولے فائر کیے گئے جس کے بعد شہر اور آس پاس کے متعدد مقامات پر سائرن بجنے لگے۔ گولہ باری کے نتیجے میں اسرائیلیوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top