جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چیف جسٹس عمر عطابندیال کا بینچ ڈی لسٹ کر دیا گیا

26 اپریل, 2023 10:45

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کا بینچ ڈی لسٹ کر دیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان کے بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللّٰہ شامل تھے۔

بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر تمام مقدمات بھی ڈی لسٹ کردیےگئے۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے مقدمات ڈی لسٹ ہونےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے تاہم نوٹیفکیشن میں بینچ ڈی لسٹ کرنےکی وجوہات نہیں بتائی گئی ہیں۔

بینچ کے سامنے آج 12 مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیےگئے تھے، سپریم کورٹ کے بینچ نمبر دو کے مقدمات کی فہرست بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بینچ کی کازلسٹ بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی عدم دستیابی پربینچ ون کے مقدمات ڈی لسٹ کیےگئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ چیف جسٹس کا بینچ خرابی صحت کے باعث ڈی لسٹ ہوا، چیف جسٹس بخار، جسم درد اور فلو کا شکار ہیں ، چیف جسٹس گزشتہ روز اپنے گاؤں میں تھے اور صحت یاب ہونے پردوبارہ مقدمات کی سماعت کریں گے۔

یہ پڑھیں : جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی سمری تیار

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top