جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

الیکشن کے فوری بعد اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1200 پوائنٹس گر گیا

09 فروری, 2024 13:02

انتخابات 2024 کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

عام انتخابات اور اس کے نتائج ملک کے معاشی معاملات پر بھی اثر انداز ہو رہے ہیں جس پر سرمایہ کاروں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک ایس ای 100 انڈیکس میں کاروباری ہفتے کے آخری روز 1200 پوائنٹس کی بڑی کمی ہوئی ہے۔

100 انڈیکس اس بڑی کمی کے بعد 62 ہزار 643 پوائنٹس پر آگیا جو کہ انتخابات سے ایک روز قبل 7 فروری بروز جمعرات کو  64143.87 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top