جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پورے ملک میں کوئلے پر چلنے والے پلانٹس کو تھر کا کوئلہ مہیاء کیا جائے گا : وزیر اعلیٰ سندھ

30 جون, 2022 14:27

کراچی :  مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلویز کی نئی ریل لائن کے بعد پورے ملک میں کوئلے پر چلنے والے پلانٹس کو تھر کا کوئلہ مہیاء کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت تھر کول کی پروڈکشن پر اجلاس ہوا، جس میں وزیر توانائی امتیاز شیخ نے بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک 11 ملین ٹن کوئلہ نکالا گیا ہے، جس سے 10.5 کے ڈبلیو ایچ بجلی نیشنل گرڈ میں تھر سے دی۔ اس حساب سے ہر سال تھر کول سے بجلی کی پیداوار سے ملک کے 700 ملین ڈالر کی بچت ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ تھر کول پروجیکٹ سے ملنے والے کمیونٹی فنڈ سے چار ہزار بچوں کو 24 اسکولوں میں تعلیم دے رہے ہیں۔ پچیس ہزار مریضوں کو سالانہ علاج مہیاء کیا جا رہا ہے۔ پورے علاقے کو صاف پانی مہیاء کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں مون سون کا پہلا مضبوط اسپیل برسنے کو تیار

بریفنگ میں بتایا گیا کہ علاقے میں ایک ملین درخت لگائے گئے ہیں، جس سے تھر کا ماحول بہتر ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ توانائی کو ہدایت کی ہے کہ اب تھر کول کی پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات کیئے جائیں۔ پاکستان ریلویز اب نئی ریل لائن بچھانے جا رہی ہے۔ اس سے پورے ملک میں کوئلے پر چلنے والے پلانٹس کو تھر کا کوئلہ مہیاء کیا جائے گا۔

وزیر توانائی امتیاز شیخ نے مزید کہا کہ کوئلے کی پیداوار بڑھانے کیلئے ایس ای سی ایم سی اقدامات کر رہی ہے۔

اجلاس میں وزیر توانائی شیخ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، پرنسپل سیکریٹری فیاض جتوئی، سیکریٹری توانائی ابو بکر، سندھ اینگرو کول مائن کمپنی (ایس ای سی ایم سی) کے احسن ظفر سید، عامر اقبال اور دیگر شریک ہوئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top