جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پی سی بی سینٹرل کانٹریکٹ میں ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی ترقی

30 نومبر, 2023 14:35

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کے سینٹرل کنٹریکٹ کو اَپ گریڈ کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ فیصلہ اپنی اس پالیسی کے تحت کیا ہے کہ اگر سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کوئی بھی کھلاڑی جو اے یا بی کیٹیگری سے نیچے ہے اور وہ کپتان بنتا ہے تو اس کا کنٹریکٹ اس وقت تک بی کیٹیگری میں کر دیا جائے گا جب تک وہ کپتانی کر رہا ہے۔

اسی ضمن میں پی سی بی نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کے سینٹرل کنٹریکٹ کو اَپ گریڈ کرتے ہوئے انہیں ڈی سی بی کیٹیگری میں کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شان مسعود ٹیسٹ اور شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مقرر

واضح رہے کہ 34 سالہ شان مسعود کو 15 نومبر کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا اور وہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 25-2023 تک کپتان بنائے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا سے سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن میں ہوگا جبکہ تیسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top