منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

ٹیسلا کا ٹاپ سائبر ٹرک فروخت کیلئے پیش

01 دسمبر, 2023 15:54

الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی ’ٹیسلا‘ نے سائبر ٹرک فروخت کیلئے پیش کرتے ہوئے اِس کی قیمت کا اعلان بھی کردیا ہے۔

تیار کردہ سائبر ٹرک بڑا دھاتی جیومیٹرائی ساخت دکھائی دیتا ہے جس کے نیچے گویا پہیئے لگا دیئے گئے ہیں اور اس کا بیرونی ڈھانچہ اسٹین لیس اسٹیل کی بھرت سے تیار کیا گیا ہے۔

سائبر ٹرک فلم ”Blade Runner“ فلم سے متاثر ہوکر ڈیزائن کیا گیا ہےجواپنی مختلف خصوصیات اور اپنے پولرائزنگ ڈیزائن کی بدولت ڈرائیوروں کی توجہ حاصل کرہا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق سائبر ٹرک میں بیس ریئروہیل ڈرائیو ویریئنٹ250 میل کا سفر کرسکتے ہیں، جبکہ آل وہیل ڈرائیو اور ”سائبر بیسٹ“ ویریئنٹس بالترتیب 340 میل کا سفر کر سکتے ہیں۔

ایلون مسک کا سائبر ٹرک کی خصوصیات کے متعلق کہنا ہے کہ ان کا مقصد ٹرک کو طویل سفر کے قابل بنانا ہے تاکہ وہ بھاری سامان پہاڑیوں تک بھی لے جاسکے۔

ٹیسلا کا ٹاپ آف دی لائن ”سائبر بیسٹ“ سائبر ٹرک 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار 2.6 سیکنڈ میں تیز کرسکتا ہے، جو کئی اسپورٹس کاروں کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔

سائبر ٹرک میں 11 ہزار پاؤنڈز کی ٹوونگ صلاحیت ہے، یہ امریکا میں ”بیک ٹو دی فیوچر“ شہرت کے ڈی ایم سی ڈیلورین کے بعد پہلا ٹرک ہے، جس میں اسٹینلیس اسٹیل کی باڈی استعمال کی گئی ہے ۔

اس ٹرک میں آرمر گلاس بھی ہے، جو 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بیس بال کے اثرات کا مقابلہ کرسکتا ہے۔

ایلون مسک نے ٹرک کے بارے میں مزید بتایا ہے کہ ٹرک کے دروازے 45 کیلیبراور 9 ملی میٹر راؤنڈ تک بلٹ پروف ہیں، ٹرک میں 6 فٹ کا لمبا بستر ہے، جس کے7 نیچے اضافی سامان رکھنے کی گنجائش بھی موجود ہے۔

اس کےعلاوہ ٹرک میں 120 وولٹ اور 240 وولٹ کے آؤٹ لیٹس بستر اور کیبن میں ٹولز چلانے، ای وی چارج کرنے کے لیے 11.5 کلو واٹ تک بجلی فراہم کرنے کے لیے ہیں۔

سائبر ٹرک کی قیمت 60 ہزار 990 امریکی ڈالر سے شروع ہوگی، جو 2019 میں پیش کی جانے والی قیمت سے 50 فیصد زیادہ ہے۔

اس کی قیمتوں پر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ قیمت کے باعث یہ سائبر ٹرک صرف امراء کو اپنی جانب متوجہ کرے گا۔

واضح رہے کہ 2019 میں ایلون مسک نے سائبر ٹرک کا ماڈل عوام کے سامنے پیش کیا تھا تاہم 2021 تک اس کی تیاری شروع نہ ہوسکی تھی۔

یہ پڑھیں:وکیلوں کی نوکری خطرے میں،مصنوعی ذہانت پر مبنی وکیل سامنے آگیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top