جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ کے کئی شہروں میں دہم جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ آؤٹ، کھلے عام نقل

07 جولائی, 2021 12:54

کراچی : سندھ میں آج بھی میٹرک کے امتحانات میں پرچہ آؤٹ ہونے کی روایت برقرار رہی۔ کیمسٹری کا پرچہ پیپر شروع ہونے سے قبل آؤٹ ہوگیا، بوٹی مافیا نے دن ہی دن میں ہزاروں روپے کمالیے۔

سندھ میں آج بھی میٹرک کا پیپر آؤٹ ہوگیا، پنوں عاقل اور نوشہرو فیروز میں کیمسٹری کا پرچہ وقت سے قبل ہی آؤٹ ہوگیا۔

نواب شاہ میں بھی امتحان سے پہلے پرچہ آؤٹ ہوگیا۔ حل شدہ پرچہ ایک ہزار سے دو ہزار وپے میں طلبہ نے حاصل کرتے رہے۔ بوٹی مافیا نے حل شدہ پرچوں سے ہزاروں روپے بٹورلیے۔

ٹھری میرواہ میں بھی کیمسٹری کا پرچہ طلبہ کو امتحانی مرکز جانے سے پہلے مل گیا۔ پرچہ مختلف واٹس ایپ گروپوں میں وائرل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : 10 جولائی سے 10ویں اور 12ویں کا امتحان ہر صورت شروع ہوگا : شہرام ترکئی

حیدرآباد میں موبائل امتحانی مرکز لانے والے طلبہ کو باہر نکال دیا گیا۔ کالج میں صفائی کے ناقص انتظامات نظر آئے، لوڈشیڈنگ سے طلبہ پریشان رہے۔

سکھر بورڈ کے زیراہتمام امتحانی مراکز میں نویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ وقت سے پہلے آؤٹ ہوگیا۔ پرچہ فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں پر منتقل کردیا گیا۔ حل شدہ پرچہ پانچ سو روپے میں فروخت ہوا۔

ميرپورخاص کے مختلف امتحانی مراکز پر نقل کرانے والے سرعام پولیس کی موجودگی میں نقل کراتے نظر آئے۔ امیدواروں کی جانب سے کھلے عام امتحانی مراکز میں موبائل فون کا استعمال نظر آیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top