جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیر اعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

28 اپریل, 2021 13:33

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

عمران خان اور بل گیٹس نے کورونا سے بچاؤ کی صورتحال پر گفتگو کی، دونوں رہنماؤں نے انسداد پولیو اور ماحولیاتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ، مشترکہ مقاصد پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس : بہتری نہ آئی تو سخت اقدامات کرنے پڑیں گے : فواد چوہدری

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ترجیح ہے۔ کورونا کی تیسری لہر اور چیلنجز کے باوجود پولیو کے خلاف مؤثر مہم جاری ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیو سے پاک پاکستان کے لئے ہر عزم ہے۔ بل گیٹس فاؤنڈیشن کا احساس پروگرام میں تعاون کمزور طبقے کی مدد کرتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top