جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ٹیلی گرام نےحماس سے وابستہ کئی چینلز تک رسائی کو محدود کر دیا

04 نومبر, 2023 11:58

پیغام رسانی کی ایپ ٹیلی گرام نے خاموشی سے فلسطینی گروپ حماس سے وابستہ کئی چینلز تک رسائی کو محدود کر دیا ہے۔

حماس کا آفیشل اکاؤنٹ، القسام بریگیڈ کے اکاؤنٹ اور غزہ ناؤ نامی نیوز اکاؤنٹس گزشتہ ہفتے سے گوگل پلے یا ایپل کے ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیے گئے ٹیلی گرام کے ورژنز پر قابل رسائی نہیں ہے۔

7 اکتوبر کے بعد سے ان اکاؤنٹس کے فالوورز کی تعداد میں لاکھوں افراد کا اضافہ ہوا ہے مگر ابھی ان تک رسائی ٹیلی گرام کی ویب سائٹ سے براہ راست ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ پر ہی ممکن ہے۔

اگرچہ ٹیلیگرام نے اس اقدام کی وجوہات پر عوامی طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

ایپل نے تبصرے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا، لیکن گوگل ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ گوگل پلے اسٹور میں ایپس کو اپنے مواد کی جانچ پڑتال یقینی بنانا ہوتی ہے۔

ترجمان کے مطابق ‘دہشتگردانہ اقدامات یا تشدد پر اکسانے والے مواد کی روک تھام کرنا ضروری ہے۔

یاد رہے فلسطینی گروپ حماس کو امریکہ، یورپی یونین، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، جاپان اور پیراگوئے ایک "دہشت گرد” تنظیم تصور کرتے ہیں۔

یاد رہےٹیلیگرام کو حماس نے اپنے پیغام کی تشہیر کے لیے بہت زیادہ استعمال کیا ہے،یہ فلسطینی گروپ اس میسجنگ ایپ کو اپنے پیغام کو پھیلانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

7 اکتوبر کے بعد القسام بریگیڈ اور حماس کے ٹیلی گرام چینلز پر نئے فالوورز کی تعداد میں بالترتیب 5 لاکھ اور ایک لاکھ کا اضافہ ہوا۔

غزہ ناؤ کو بھی حماس سے منسلک کیا جاتا ہے اور اس چینل کے فالوورز کی تعداد 19 لاکھ ہے۔

 

حماس کی جانب سے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر مکمل پابندی کو مدنظر رکھ کر فالوورز کو حماس کی جانب سے پیغام دیا گیا ہے کہ وہ اس گروپ کی خصوصی ایپ ڈاؤن لوڈ کرلیں۔
یہ پڑھیں: ایلون مسک کا غزہ میں انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان ، اسرائیل کی مخالفت

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top