جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

وزیراعظم عمران خان کی پولیو وائرس سے ہنگامی بنیادوں پر نمٹنے کی ہدایت

03 اگست, 2021 12:42

اسلام آباد : وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ پولیو وائرس سے ہنگامی بنیادوں پر نمٹیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں پولیو پر قابو پانے کے لیے صوبائی چیف سیکریٹریوں اور 22 ہائی رسک اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کے ورچوئل اجلاس کی صدارت کی۔

ان اضلاع میں پنجاب کے تین لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد، سندھ کے آٹھ کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع اور قمبر، خیبر پختونخوا کے پانچ خیبر، بنوں، پشاور، لکی مروت اور جنوبی وزیرستان، بلوچستان کے پانچ کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ، ژوب، مستونگ اور اسلام آباد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ کے 22 اضلاع میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز

اجلاس میں وزیر اعظم کے معاونین خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان، ڈاکٹر شہباز گل اور دیگر متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اللہ کا شکر ہے کہ گزشتہ چھ ماہ میں ملک بھر میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

بریفنگ کے مطابق یہ بات بھی قابل اطمینان ہے کہ 2021 میں صرف 14 فیصد ماحولیاتی نمونے مثبت پائے گئے، جو گزشتہ سال 56 فیصد تھے۔ اس لیے فی الحال ہمارے پاس ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کا ایک نادر موقع ہے۔ اگلے 6-12 ماہ اس حوالے سے انتہائی اہم ہیں۔

وزیر اعظم نے تمام ہائی رسک اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور پاکستان کو پولیو کی عفریت سے نجات کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے وائرس سے ہنگامی بنیادوں پر نمٹیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top