جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ فارمیٹ : انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری

30 مارچ, 2023 15:43

کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی گئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلے اور پاکستان کے محمد رضوان دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے کا تیسرا اور بابر اعظم کا چوتھا نمبر برقرار ہے۔

جنوبی افریقا کے رائیلی روسو تین درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی بولرز میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ سری لنکا کے ونندو ہسارنگا کا دوسرا نمبر ہے۔

پاکستان کے شاداب خان کا 12 واں اور حارث رؤف کا 17 واں نمبر ہے۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

یہ پڑھیں : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ’ستارہ امتیاز‘ سے نواز دیا گیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top