جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چین سے معلومات اکٹھی کرنے کیلئے آئے مشتبہ ڈرون کو بھگا دیا : تائیوان کا دعویٰ

04 اگست, 2022 11:16

تائے پائی : کنمین جزیروں کے علاقے کے اوپر اڑنے والے مشتبہ ڈرون کو بھگانے کے لیے شعلے فائر کیے۔

تائیوان کی وزارت دفاع نے بتایا کہ ہم نے فوری طور پر انتباہ جاری کرنے اور مشتبہ ڈرون کو بھگانے کے لیے شعلے فائر کیے، جس کے بعد، وہ مڑ گئے۔ وہ ہمارے محدود علاقے میں آئے اور اسی لیے ہم نے انھیں منتشر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی اسپیکر کا دورہ تائیوان، کشیدگی میں خطرناک اضافہ، خاموش نہیں رہیں گے : چین

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایک معیاری آپریٹنگ طریقہ کار ہے۔ اگر وہ آتے ہیں تو ہم ردعمل ظاہر کریں گے۔ وہاں الرٹ کی سطح "نارمل” رہی۔ ڈرونز کا مقصد تائیوان کے دور دراز جزیروں میں سیکیورٹی کی تعیناتی کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات اکٹھا کرنا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top