جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی : سپریم کورٹ نے کے ایم سی کے پارکس کی بجلی بحال کرنے کا حکم دے دیا

10 جولائی, 2019 11:28

کراچی : سپریم کورٹ میں کے ایم سی کے پارکس کی بجلی منقطع کرنے کے کیس میں عدالت نے کے ایم سی کی منقطع کردہ بجلی بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی میٹرو پولیٹن کی پارکس کی بجلی منقطع کرنے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔

کے الیکٹرک نے عدالت کو بتایا کہ کراچی میٹروپولیٹن کی طرف ایپرل اور مئی کی بلز کی مد میں 10 کروڑ پچاس لاکھ واجب الادہ ہیں۔

کے ایم سی کے وکیل غظنفر سمیر ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ کے ایم سی خسارے میں جا رہی ہے، سندھ حکومت سے ملنے والے فنڈز میں سے سات کروڑ کا شارٹ فال ہے، کے ایم سی کراچی الیکٹرک کو 17 کروڑ کے واجبات ادا کرنے ہیں۔

وکیل نے مزید بتایا کہ کے ایم سی کے ایم سی ہیڈ آفس سمیت 12 پارکس کی بجلی منقطع کردی گئی ہے، جس ہر کے الیکٹرک نے کہا کہ پارکس کے اندر کے ایم سی ملازمین بھی بجلی کا استعمال کر رہے ہیں۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے میٹرو پولیٹن کمشنر سے استفسار کیا کہ کے ایم سی ملازمین بجلی کیسے مفت استعمال کر رہے ہیں، میٹروپولیٹن کمشنر بتایا کہ ہم نے کے الیکٹرک کو سب میٹر لگانے کا کہا ہے، لیکن ابھی تک سب میٹر نصب نہیں کئے گئے۔

عدالت نے کے ایم سی کی منقطع کردہ بجلی بحال کرنے اور کے ایم سی ملازمین کی رہائش کے لئے زیر استعمال پارکس اور دیگر عمارات میں سب میٹر لگانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کیس کی مزید کارروائی 24 جولائی تک ملتوی کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top