جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سپریم کورٹ : پڑوسی پر تشدد،ملزمان کو لانڈھی جیل بھیجنے کی آخری وارننگ

20 دسمبر, 2023 13:28

 

کراچی : سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پڑوسی پر تشدد کے مقدمے میں ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سپریم کورٹ نے تشدد میں ملوث ملزمان ابو زر اور انعام پر اظہار برہمی کا اظہار کیا ، اور کہا کہ ابھی جیل بھیج دیں تو عقل ٹھکانے آ جائے گی ۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ لانڈھی جیل بھیج دیں یا محبت کے ساتھ رہو گے ؟

وکیل کے مطابق ملزمان اب بھی مدعی مقدمے کو دھمکیاں دے رہے ہیں ، واضح رہے ملزمان پر اپنے ہی پڑوسی کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔

عدالت نے ملزمان کو تصفیہ نمٹانے کا ایک موقع فراہم کر تے ہوئے کہا کہ اگر پھر دھمکی دی تو ٹرائل کورٹ ضمانت مسترد کر دے گی۔

یہ پڑھیں : راولپنڈی: نئی کی بجائےپرانی شیروانی دینے پر شہری عدالت پہنچ گیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top