جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان کا زمین سے زمین تک وار کرنے والے میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ

26 مارچ, 2021 16:29

اسلام آباد : پاکستان کا زمین سے زمین تک وار کرنے والے میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین ون اے بلیسٹک میزائل ہے اور 900 کلومیٹر تک اپنے ہدف کا نشانہ بناسکتا ہے، میزائل کے کامیاب تجربے کے موقع پر ڈی جی ایس پی ڈی جنرل ندیم زکی منج، چئیرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر اور کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز لفٹیننٹ جنرل محمد علی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا ‘شاہین تھری’ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چئیرمین جوائنٹ چیفس اور تینیوں سروسز چیفس نے سائنسدانوں کو مزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد پیش کی۔ تجربے میں میزائل کے مختلف تکنیکی پہلوں کو کامیابی سے جانچا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top