جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

تعلیمی اداروں میں آن لائن کلاسوں کے خلاف ضم اضلاع کے طلبہ کا احتجاج

27 نومبر, 2020 14:38

پشاور : تعلیمی اداروں میں آن لائن کلاسوں کے خلاف ضم اضلاع کے طلبہ سڑکوں پر نکل آئے۔

ٹرائبل یوتھ مومنٹ کے زیر اہتمام ضم اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے پشاور پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ ضم اضلاع میں انٹرنیٹ سہولت موجود نہیں، کلاسز کیسے لیں؟

تنظیم کا کہنا تھا کہ پہلے بھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہزاروں طلبہ و طالبات انٹرنیٹ سروس نہ ہونے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ اب ایک بار پھر ان لائن کلاسز دینے کا حکومت نے اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آج سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے 24 دسمبر تک بند

قبائلی اضلاع پسماندہ علاقے ہیں،اور وہاں تھری جی اور فور جی سہولیات میسر نہیں۔ ضم اضلاع میں نیٹ سروس پوری طور پر بحال کی جائے۔ اگر نیٹ سروس بحال نہیں کر سکتے تو تحصیل لیول پر طباء اور طالبات کے لیے متبادل نظام کا بدوبست کیا جائے۔

مطالبات نہ مانے گئے تو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیئے جائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top