جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فلپائن میں زلزلے کے زبردست جھٹکے، کئی عمارتیں تباہ، سڑکوں میں دراڑیں پڑگئیں

27 جولائی, 2022 11:09

منیلا : شمالی صوبے ابرا میں آنے والے سات اعشارعیہ ایک کے زلزلے کے باعث عوام کی چیخیں نکل گئیں، کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

فلپائن کے شمالی حصے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس نے دارالحکومت منیلا کے بلند و بالا ٹاورز کو ہلا کر رکھ دیا۔

لوزون کے مرکزی جزیرے پر پہاڑی اور کم آبادی والے صوبے ابرا میں آنے والے زلزلے کی ابتدائی شدت امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے 7.1 بتائی ہے۔ یہ زلزلہ فلپائن میں برسوں میں آنے والا سب سے زیادہ طاقتور ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں گوگل نے زلزلے کی خبر دینے والا الرٹ سسٹم متعارف کرادیا

مقامی حکام اور رہائشیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں ہیں، جبکہ دیگر غیر یقینی طور پر جھکی ہوئی ہیں۔ کچھ کاریں بھی ملبہ گرنے سے تباہ ہوچکی، جبکہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئی ہیں۔

منیلا میں زلزلے کے بعد شہر کے میٹرو ریل سسٹم پر سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی، جبکہ سینیٹ اور کئی بلند و بالا دفاتر کی عمارتوں اور رہائشی ٹاورز کو بھی خالی کرا لیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top