جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسلام آباد میں پتھراؤ، پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کے خلاف مقدمہ درج

22 اکتوبر, 2022 12:05

اسلام آباد : فیصل جاوید اور عامر کیانی سمیت پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں عمران خان کی نااہلی کیخلاف تحریک انصاف کے کارکنوں کے احتجاج پر مقامی قیادت کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

سرکار کی مدعیت میں تھانہ آئی نائن میں درج کیئے مقدمے میں کئی رہنماؤں میں عامر کیانی، قیوم عباسی، فیصل جاوید، راجہ راشد حفیظ، عمر تنویر بٹ، راشد نسیم عباسی اور راجہ ماجد مقدمے میں نامزد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت منظور کرلی گئی

متن کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنوں نے پولیس، ایف سی، انتظامیہ پر پتھراؤ کیا، جس سے متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔ مظاہرین نے قتل کی نیت سے پولیس اہلکاروں پر گاڑیاں چڑھانے کی کوشش کی۔ مظاہرین نے فیض آباد اور قریبی علاقوں میں درختوں کو آگ لگائی۔ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top