جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 22فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ

30 اکتوبر, 2023 17:02

کراچی: اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، اس پالیسی میں شرح سود 22فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کی گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق دوسری بار شرح سود کو برقرار رکھا گیا ہے، یہ فیصلہ مہنگائی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کی وجہ سے کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2023میں مہنگائی کی شرح 31.44فیصد رہی، طلب کا دباؤ اور مہنگائی کم ہوئی تاہم معاشی چیلنجز برقرار ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین جنگ سے عالمی مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔

یہ پڑھیں : 75 روپے کا نیلا اور ہرا نوٹ ، کونسا اصلی اور کونسا نقلی؟ اسٹیٹ بینک نےواضح کردیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top