جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کچرا کنڈی سے بیلٹ پیپرز برآمد

29 جولائی, 2018 09:20

کراچی کے علاقے قیام آباد میں مہر لگے بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کچرا کنڈی سے برآمد شدہ بیلٹ شدہ پیپرز پر ایم کیو ایم، مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کی مہریں لگی ہوئی ہیں، یہ علاقہ این اے 241 اور پی ایس 207 کے حلقے میں شمار کیا جاتا ہے ۔

عللاقہ مکینوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ بیلٹ پیپرز جلائے جا رہے تھے جبکہ، علاقہ مکینوں کی نشاندہی پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے رہنما جائے وقوعہ پر پہنچے اور رہنما بیلٹ پیپرز ساتھ لے کر چلے گئے۔

دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کی شکایت بھی کی گئی اور کہا گیا کہ کچرا کنڈی سے ملنے والے بیلٹ پیپرز کل الیکشن کمیشن میں جمع کروائے جائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top