مقبول خبریں
جنوبی تھائی لینڈ: آتش بازی کے سامان کے گودام میں دھماکہ، 9 افراد ہلاک، 115 شدید زخمی
جنوبی تھائی لینڈ کے ایک مارکیٹ میں آتش بازی کے سامان کے گودام میں ہونے والے دھماکے میں 3 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
ملائیشیا کی سرحد پر واقع سنگائی کولوک میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 115 افراد شدید زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں پٹاخوں کی فیکٹری دھماکوں سے تباہ، 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی
رپورٹس کے مطابق طاقتور دھماکے نے عمارتوں کو ہلا کر رکھ دیا، کئی عمارتوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور چھتیں منہدم ہو گئیں۔
علاقے کے گورنر نے کہا کہ مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، دھماکا عمارت پر تعمیراتی کام کے دوران لگنے والی آگ سے ہوا۔