جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شادی کے 2 ماہ بعد ہی سوناکشی گھر فروخت کرنے پر مجبور

20 اگست, 2024 20:30

شادی کے کچھ ہی مہینوں بعد بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنا پرتعیش اپارٹمنٹ فروخت کرنے کا منصوبہ بنالیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنا پرتعیش اپارٹمنٹ فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں، جہاں انکی ظہیر اقبال کے ساتھ کچھ ماہ قبل شادی ہوئی تھی، جس سے مداح تجسس میں ہیں۔

سوناکشی سنہا کے اپارٹمنٹ کے فروخت ہونے کی خبر اس وقت سامنے آئی جب گھر کی قیمت پوچھنے والی ویڈیو ریئل اسٹیٹ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈالی۔

مزید پڑھیں: الگ مذہب! سوناکشی سنہا نے خاموشی توڑ دی

ویڈیو میں اپارٹمنٹ کے بارے میں بتایا گیاہے کہ ریکلیمیشن کی مشہور 81 اوریٹ بلڈنگ سمندر کے نزدیک ہے جبکہ اسکا رقبہ 4200 مربع فٹ ہے، گھر مکمل طور پر فرنشڈ ہے اور متعدد جدید سہولیات سے آراستہ ہے اور سوناکشی کے گھر کی قیمت 25 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

مزید پڑھیں: سوناکشی کو بھاگا کر شادی کرنا چاہتا تھا، ظہیر کا انکشاف

خیال رہے کہ اداکارہ اور ظہیر اقبال کی شادی 2 ماہ قبل 23 جون کو ہوئی تھی جس میں کئی بالی ووڈ اسٹار سمیت اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top