منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

دل کی دھڑکن کی نگرانی کرنیوالی اسمارٹ ‘ٹی شرٹ’

06 ستمبر, 2021 13:30

سائنسدانوں نے دل کی دھڑکن کی نگرانی کرنے والی اسمارٹ ٹی شرٹ تیار کرلی۔

رائس یونیورسٹی کے محققین کی قیادت میں متعدد امریکی یونیورسٹیز کے اشتراک سے اسمارٹ شرٹ کی تیاری میں دو سال لگ گئے، ٹی شرٹ کی تیاری کے لیے لچکدار کان نینو فائبر کا استعمال کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے خاص شرٹ کے لئے ایک ایسا دھاگا تیار کیا جسے نینو میٹر کی سطح تک باریک اور لچک دار کابن کے ریشوں کو لپیٹ کر موصل بنایا، جس کے باعث شرٹ کی تیاری مکمل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کا سب سے چھوٹا 4G اسمارٹ فون متعارف

خوردبینی سطح پر بال سے باریک بائیس مائیکرو میٹر کے سات کاربن ریشوں سے بنائے گئے تین بنڈلز کو دھاگے کی تیاری میں استعمال کیا گیا جسے اسمارٹ شرٹ کے ساتھ سی کر ایک رضا کار کو پہنایا گیا۔

سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ اسمارٹ شرٹ نہ صرف دھڑکنوں کی نگرانی کرتی ہے بلکہ ان کا کئی گھنٹوں تک کا ریکارڈ بھی محفوظ کرلیتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top