جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس ڈیلٹا کے مزید سولہ کیسز رپورٹ

17 جولائی, 2021 14:11

پشاور : خیبر پختونخوا میں بھارتی کورونا پھیلنے لگا، ڈیلٹا وائرس کے مزید سولہ کیسز رپورٹ ہوگئے۔

سیکریٹری صحت خیبر پختونخوا سید امتیاز حسین شاہ کے مطابق صوبے بھر میں بھارتی ڈیلٹا کورونا وائرس کے مزید سولہ کیسز اور برطانوی کورونا وائرس کے پانچ کیسز رپورٹ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں کورونا سے عوام ڈپریشن کا شکار، بے روزگار افراد خودکشی کی جانب مائل

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کا شکار پچاس مریضوں کے نمونے ٹیسٹ کے لئیے اسلام آباد بھیجے گئے تھے۔ برطانوی اور بھارتی وائرس کا شکار ہونے والے بیشتر افراد کا تعلق پشاور سے ہے

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اور برطانوی وائرس کیسز کا سامنے آنا تشویشناک ہے۔ عوام احتیاط کریں اور کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top