جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھی ثقافت، تہذیب اتحاد، محبت اور انسانی احترام کی ثقافت ہے: شرجیل میمن

04 دسمبر, 2022 14:06

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے سندھ کے یوم ثقافت پر پیغام جاری کیا ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سارے جہان کے انسانوں کو عظیم سندھ کی ثقافت کا دن مبارک ہو، سندھی ثقافت کا منایا جانا انسان دوست روایات کو آگے بڑھانے کا نام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ شاہ لطیف، سچل سرمست اور لعل شہباز قلندر کی دھرتی ہے، سندھی ثقافت، تہذیب اتحاد، محبت اور انسانی احترام کی ثقافت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا سندھ کے یوم ثقافت پر پیغام

انہوں نے کہا کہ ثقافت اپنی دھرتی سے جڑے رہنے کا نام ہے، پاکستان کی ثقافت مختلف ثقافتوں کا گلدستہ ہے، سندھی ثقافت اس میں نمایاں ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top