جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ ہائیکورٹ : رشتہ نہ دینے پر چار افراد کو قتل کرنے والے ملزم کی اپیل مسترد

05 اکتوبر, 2021 12:03

کراچی : سندھ ہائی کورٹ میں رشتہ نہ دینے پر ایک ہی گھر کے چار افراد کو قتل کرنے والے ملزم کی بریت کی اپیل مسترد کردی گئی۔

سندھ ہائی کورٹ میں رشتہ نہ دینے پر ایک ہی گھر کے چار افراد کے قتل کرنے کا کیس کی سماعت ہوئی۔ مجرم افتحار احمد عرف بادشاہ کی سزا موت کے خلاف پر فیصلہ سنا دیا گیا۔ عدالت نے مجرم افتحار احمد عرف بادشاہ کی بریت کی اپیل مسترد کردی۔ ماڈل کورٹ کی جانب سے سزا موت کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔

پولیس کے مطابق مجرم خالد ہارون کے بیٹے دانش کا دوست تھا۔ مجرم افتخار احمد عرف نے خالد ہارون کی بیٹی مریم کا رشتہ مانگا۔ رشتے سے انکار پر مجرم نے گھر کے چاروں افراد کو قتل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : طلباء کی پاکستان میڈیکل کمیشن کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست

مقتولین میں خالد ہارون، اہلیہ انیلہ، بیٹی مریم اور بیٹا دانش شامل تھی۔ مجرم نے مقتولہ سے زیادتی بھی کی۔ مجرم کے خلاف 9 ستمبر 2010 کو مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا۔

9 مئی 2019 کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی ماڈل کورٹ نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے مجرم کو زیادتی پر 7 سال کی مزید سزا کا بھی حکم دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے مجرم کی دونوں سزاؤں کو برقرار رکھا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top