جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ ہائیکورٹ نے حسان نیازی کیخلاف مقدمہ کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کردی

30 مارچ, 2023 14:09

کراچی : حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی نے مقدمہ کالعدم قرار دینے کے لیے درخواست دائر کر رکھی تھی۔

سندھ ہائیکورٹ میں حسان نیازی کی سندھ پولیس کی جانب سے گرفتاری پر والد کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے حسان نیازی کو مقدمے سے ڈسچارج کیا ہے۔ حسان نیازی کے خلاف مقدمہ اب بھی برقرار رہے۔ مقدمے سے ڈسچارج ہونے کے باوجود پولیس نے حسان نیازی کو رہا نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور ہائی کورٹ نے حسان نیازی کیخلاف مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا

جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے کہ حسان نیازی کو متعلقہ عدالت نے کیس سے ڈسچارج کردیا ہے، جس پر مقدمہ کالعدم قرار دینے کی درخواست پر کارروائی نہیں ہوسکتی۔ درخواست گزار کو چاہے تو پولیس کے خلاف حبس بے جا کی نئی درخواست دائر کرسکتا ہے۔

عدالت نے کہا کہ درخواست ناقابل سماعت ہے، واپس لے لیں یا پھر ہم مسترد کردیتے ہیں۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top