جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سندھ ہائیکورٹ : نمرہ کاظمی کی شادی قانونی قرار، دو ماہ کے لیے دارالامان بھیجنے کا حکم

02 جون, 2022 11:58

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے نمرہ کاظمی کی شادی کو قانونی قرار دیتے ہوئے نمرہ کو دو ماہ کے لیے دارالامان بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں نمرہ کاظمی اغواء کیس کی سماعت ہوئی۔ نمرہ کاظمی اپنے شوہر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئی۔ تفتیشی افسر نے میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق نمرہ کی عمر 17 سے 18 سال ہے۔

عدالت نے نمرہ سے کہا کہ آپ کا بیان رکارڈ کر لیتے ہیں۔ آپ اپنی مرضی سے شادی کی تھی؟ نمرہ نے جواب دیا کہ میں نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے، مجھے اغواء نہیں کیا گیا ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ نمرہ کی ماں کہاں ہے؟ عدالت نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق نمرہ کی عمر 17 سے 18 سال ہے، بچے سب کو پیارے ہوتے ہیں، لیکن رول کے مطابق 18 سال کی لڑکی شادی کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نمرہ عدالت میں پیش، دعا زہرہ کی عدم پیشی پر آئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ دو ماں میں نمرہ کی عمر بھی مکمل ہو جائے گی، اس کے بعد وہ اپنے شوہر کے ساتھ زندگی بسر کر سکتی ہے۔ نمرہ کی والدہ نے کہا کہ میں نے بیٹی پیدا کی ہے، مجھے پتہ ہے، میری بیٹی کتنے سال کی ہے۔

نمرہ کی والدہ کے وکیل کی جانب سے بار بار وہ ہی معاملہ اٹھانے پر عدالت برہم ہوگئی۔ عدالت نے کہا کہ آپ کو کیا تکلیف ہے؟ کیوں بار بار اعتراض کر رہے ہو؟

سندھ ہائی کورٹ نے نمرہ کاظمی کی شادی کو قانونی قرار دیتے ہوئے نمرہ کو دو ماہ کے لیے دارالامان اور کیس ٹرائل کورٹ بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top