جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کی غیر قانونی تعمیرات میں کوئی سرپرستی نہیں: ناصر شاہ

06 جولائی, 2021 20:13

کراچی: ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کی غیر قانونی تعمیرات میں کوئی سرپرستی نہیں، جو بھی غیر قانونی تعمیرات میں ملوث رہا اس کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں۔

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت ایس بی سی اے کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے سلیم رضا کھوڑو اور سینئر ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

ناصر حسین شاہ کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے پورا محکمہ بدنام ہے، غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں، غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ماس کیمپئن کی منصوبہ بندی کی جائے، سندھ حکومت بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: صنعتوں کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ورنہ صنعت کاروں کیساتھ مل کر احتجاج کرینگے: ناصر شاہ

ان کا کہنا تھا کہ پولیس، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ سے مدد لی جائے، ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنی ہوئی ہیں، ان کو فعال کیا جائے، ایس بی سی اے کو افرادی قوت اور ضروری سامان فراہم کیا جائے گا، غیر قانونی تعمیرات کی رپورٹ کرنا متعلقہ افسران کی ذمے داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں 991 ارب روپے کراچی کیلئے رکھے گئے ہیں: ناصر شاہ

انہوں نے کہا کہ رپورٹ پیش نہ کی گئی تو سمجھا جائے گا افسر ان غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہیں، سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کی غیر قانونی تعمیرات میں کوئی سرپرستی نہیں، جو بھی غیر قانونی تعمیرات میں ملوث رہا اس کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین کو بہتر کیا جائے، سپریم کورٹ کے فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top