جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

‏‎سندھ ترمیمی یونیورسٹیز بل 2018، عدالت کا جواب جمع کروانے کا حکم

16 اگست, 2018 14:24

سندھ ہائیکورٹ میں ‏‎سندھ ترمیمی یونیورسٹیز بل 2018 کے خلاف درخواست کی سماعت ، عدالت نے سندھ حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 5 تک تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ‏‎سندھ ہائیکورٹ میں ‏‎سندھ ترمیمی یونیورسٹیز بل 2018 کے خلاف درخواست کی سماعت کی گئی۔

درخواست میں موقف دیا کہ یونیورسٹی بل اب ایکٹ بن چکا ہے، بل غیر قانونی ہے کالعدم قرار دیاجائے، ‏‎جامعات کی خودمختاری چھین لی گئی۔

سنڈیکیٹ کی دس میں سے آٹھ نشستوں پر بیورو کریٹ تعینات ہونگے،‏‎جس سے تعلیمی ماحول کا نقصان ہوگا۔

جامعات سیاسی گڑھ بن جائینگی، ‏‎وزیر اعلی سندھ،گورنر سندھ ،اسپیکر سندھ اسمبلی اور چیف سیکریٹری کو فریق درخواست میں بنایا گیا ہے۔

عدالت نے سندھ حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 5 تک تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top