جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چین میں سرمائی اولمپکس : کورونا کیسز کے باعث ایک اور شہر میں خاموش لاک ڈاؤن

28 جنوری, 2022 13:47

بیجنگ : چین نے سرمائی اولمپکس کے موقع پر کورونا کیسز بڑھنے کے باعث ایک اور شہر میں لاک ڈاؤن لگادیا ہے۔

چینی حکام نے دارالحکومت بیجنگ کے پڑوسی شہر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث لاک ڈاؤن لگا دیا ہے، جہاں شہریوں کو گھروں سے باہر اور داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے، لیکن اس حوالے سے کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین میں انٹرنیٹ سست ہونے پر کیبلز کو آگ لگانے والے شخص کو سات سال کی سزا

اگلے ہفتے شروع ہونے والے سرمائی اولمپکس کے موقع پر چینی حکام نے بیجنگ سمیت کئی بڑے شہروں میں کورونا کیسز کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔

خیال رہے کہ سرمائی اولمپکس کا انعقاد ایک سخت "کلوزڈ لوپ” بلبلے میں کیا جائے گا، جو ان گیمز میں شامل ہر فرد کو وسیع چینی آبادی سے الگ کرتا ہے، تاکہ انفیکشن کے بڑھنے کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top