منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

ٹارزن فلم کی گاڑی! بغیر ڈرائیور پاکستانی سڑکوں پر

05 ستمبر, 2024 21:09

20ویں صدی کے ابتداء کی معروف بالی ووڈ فلم ٹارزن کی گاڑی کی طرح بغیر ڈرائیور پاکستان کی پر سڑک پر چلنے والی گاڑی کو دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

سال 2006 میں ریلیز ہوئی بھارتی فلم ‘ٹارزن دی ونڈر کار’ ہم میں سے اکثر لوگوں کے بچپن کی یادگار فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔

اِس فلم میں وٹسل سیٹھ، عائشہ ٹاکیہ اور اجے دیوگن مرکزی کرداروں میں نظر آئے تھے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ ٹیٹو گرل؛ چندہ مانگنے پر مجبور ہوگئی

فلم کی کہانی خودبخود چلنے والی ایک آسیب زدہ کار کے گھرد گھومتی ہے جوکہ اپنے مقتول ڈرائیور کے قاتلوں سے چُن چُن کر بدلہ لیتی ہے۔

مزید پڑھیں: فیروز خان بالی ووڈ کی کن حسیناؤں کیساتھ کام کرنا چاہتے ہیں؟

اس فلم کو ریلیز ہوئے ٹھیک 20 برس مکمل ہونے کے بعد یہ آسیب زدہ گاڑی بھارت کے بجائے پاکستان میں حقیقت بن کر سامنے آگئی۔

Remember Taarzan The Wonder Car? Here's what the iconic automobile looks  like now - Masala.com

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رات کے وقت ایک سفید مہران کار سڑک پر خودبخود چلتی جارہی ہے جبکہ ڈرائیونگ سیٹ پر کوئی موجود نہیں ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرائیور کے ساتھ والی سیٹ پر ایک شخص بیٹھا ہوا جو آرام سے موبائل استعمال کرنے میں مگن ہے اور کیمرے کی طرف دیکھ کر ہاتھ ہلا رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Geo News English (@geonewsdottv)

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top