مقبول خبریں
فیروز خان بالی ووڈ کی کن حسیناؤں کیساتھ کام کرنا چاہتے ہیں؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ فیروز خان نے بالی ووڈ کی نامور اداکاراؤں عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف کیساتھ اسکرین شیئر کرنے میں دلچسپی ظاہر کردی۔
نجی ٹی وی کے ڈرامے خانی سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار فیروز خان سے بھارتی صحافی نے انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ آپ بالی ووڈ میں کن اداکاراؤں کیساتھ کام کرنا پسند کریں گے۔
بھارتی صحافی نے فیروز خان کو چار آپشنز دیے جن میں عالیہ بھٹ، کترینہ کیف، رشمیکا مندنا اور ترپتی ڈمری شامل تھیں۔
مزید پڑھیں: ہانیہ عامر نے نامناسب ویڈیوز بنانے والے بھارتی کو ڈھونڈ نکالا
فیروز خان نے تھوڑا سوچنے کے بعد جواب دیا کہ عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف کیساتھ کام کرنا پسند کروں گا۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ ٹیٹو گرل؛ چندہ مانگنے پر مجبور ہوگئی
ایک اور سوال کے جواب میں اداکار فیروز خان کا کہناتھا کہ وہ بھارتی ہدایت کار اور مصنف امتیاز علی کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔
فیروز خان نے حال ہی میں بھارتی تامل اداکارہ اور ماڈل گیتیکا تیواری کے ساتھ پاکستانی ہدایت کار ذوالفقار علی کی آنے والی فلم لک لگ گئی میں ڈیبیو کیا تھا۔
مزید پڑھیں: حج و عمرہ ادائیگی کی تصاویر و ویڈیوز؛ صحیفہ جبار کا اہم پیغام
دونوں اداکاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اس پروجیکٹ کا انکشاف کیا جب فیروز خان نے انسٹاگرام پر پردے کے پیچھے کی ایک جھلک شیئر کی، جس میں وہ تیواری کے ساتھ نظر آئے۔
View this post on Instagram