جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شیریں مزاری کا عالمی تنظیموں سے خواتین پر تشدد اور گرفتاری کا نوٹس لینے کا مطالبہ

08 مئی, 2023 14:57

لاہور : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ ہماری دو خواتین ریلی کو ویلکم کرنے ایف نائن پارک کے ساتھ فٹ پاتھ پر کھڑی تھیں، لیکن ان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ رجیم چینج کو ایک سال بیت گیا، قانون کی دھجیاں بکھیری گئیں۔ پرامن احتجاج ہمارا قانونی حق ہے۔ ہفتے کو ہماری پرامن ریلی سے قبل بغیر وارنٹ کے ہمارے ورکرز کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ریلی کے دوران خواتین پر تشدد کیا گیا اور پکڑا گیا۔ ہماری دو خواتین ریلی کو ویلکم کرنے ایف نائن پارک کے ساتھ فٹ پاتھ پر کھڑی تھیں، لیکن ان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ عدالتی آرڈر کے باوجود ڈی سی اسلام آباد نے ہماری پرامن ریلی کی اجازت کیوں نہیں دی؟

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا : پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا انفلوئنسرز منصوبہ ختم، ایک ہزار سے زائد افراد فارغ

ان کا کہنا تھا کہ ہماری دو خواتین جو ریلی کا حصہ نہیں تھیں انہیں کیوں گرفتار کیا گیا؟ میں دنیا کی تمام انسانی حقوق کی تنظیموں کو کہتی ہوں، اس کا ایکشن لیں۔ آپ کیا سمجھتے ہیں ہم چپ رہیں گے۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دی گئیں۔ بچوں کو پکڑ کر تشدد کیا جارہا ہے۔ کل چیری بلاسم نے ٹویٹ کی کہ عمران خان اداروں کے خلاف بات کر رہے ہیں۔

شیریں مزاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ خان صاحب اداروں کی نہیں بلکہ شخصیت کی بات کر رہے ہیں۔ اداروں کو بھی چاہئیے کہ ان شخصیات کے خلاف تفتیش کریں۔ چیری پلاسم ہوش میں آؤ اور سوچو کون غلط کام کر رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top