جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شیریں مزاری کیس : آڈرز کو کیوں ہوا میں اڑایا جا رہا ہے؟ جسٹس گل حسن اورنگزیب آبدیدہ

19 مئی, 2023 14:40

اسلام آباد : عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا ہے۔ جسٹس گل حسن اورنگزیب آبدیدہ ہو گئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔

دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ ججز ٹاک شو میں نہیں جا سکتے۔ عدالت کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے۔ کیا وجہ ہے آئینی ادارے کے آڈرز کو ہوا میں اڑایا جا رہا ہے۔ اس سنگین معاملے پر اٹارنی جنرل ہائیر اتھارٹی کے ساتھ مشورہ کر لے

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ریمارکس دیتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت گزر جائے گا، لیکن یہ دھبہ ہمیشہ رہیں گے۔ ہم یہاں خدمت کے لئے بیٹھے ہیں۔ ہم جمہوریت میں رہ رہے ہیں۔ ہم اس کمپین سے بھی واقف ہیں جو آئینی عدالتوں کے خلاف جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا

معزز جج کا کہنا تھا کہ جو بھی ہوا وہ پاکستان کے سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ ہم ٹالک شو میں بیٹھ کر خود کا دفاع نہیں کر سکتے۔ عدالتی رٹ کیسے قائم رہ سکتی ہے۔

روسٹرم پر کھڑے وکلاء نے کہا کہ ہم عدالت کے ساتھ ہیں۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب پولیس ڈائریکٹ اسلام آباد سے کسی کو گرفتار نہیں کر سکتی۔ بادی النظر میں اسلام آباد پولیس خود کو اس سے الگ نہیں کر سکتی۔ کیا پنجاب پولیس کو اسلام آباد نے بلایا تھا کہ عدالت نے گرفتاری سے روکا ہوا ہے؟

عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کو پنجاب پولیس کے حوالے کیوں کیا؟ اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں اسلام آباد آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top