جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شہباز شریف اور حمزہ شہباز فرد جرم عائد کرنے کیلئے ذاتی حیثیت میں طلب

03 اگست, 2022 15:30

لاہور : عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

لاہور کی خصوصی عدالت نے گزشتہ سماعت کا نو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے، جس میں وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کی ملکیتی اثاثے قرق کردئیے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر شہبازشریف اور حمزہ شہباز سمیت تمام ملزمان کو فرد جرم کی کارروائی کے لیے پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نوازشریف، شہباز شریف سمیت دیگر کیخلاف کیسز کے پراسیکیوٹر مستعفی

تحریری حکم کے مطابق سلیمان شہباز کی چنیوٹ میں 200 کنال زرعی اراضی قرق کردی گئی، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ریونیو افسر کو الگ سے مراسلہ جاری کیا گیا۔ 13 کمپنیوں میں شئیرز اور 29 بینک اکاؤنٹس بھی قرق کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر سیلمان شہباز کی دیگر منقولہ جائیداد کی تفصیلات بھی جمع کرائیں۔ عدالت نے وزیراعظم اور ان کے بیٹے کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top