جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ ہائی کورٹ نے اردو فیڈرل یونیورسٹی کے ڈین کو عہدے پر بحال کردیا

09 جولائی, 2019 12:42

کراچی : سندھ ہائی کورٹ میں اردو فیڈرل یونیورسٹی کے ڈین مسعود مشکور کی اپنے عہدے پر بحالی کے لیئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

سندھ ہائیکورٹ میں اردو فیڈرل یونیورسٹی کے ڈین مسعود مشکور کو عہدے سے ہٹانے کا معاملے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مسعود مشکور کو اپنے عہدے پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

مسعود مشکور کی جانب سے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ میرے مؤکل کو بغیر سینڈیکیٹ کے اپروول ڈین شپ سے ہٹا دیا گیا ہے۔ رجسٹرار نے بغیر شوکاز نوٹس اور وجہ کے مسعود مشکور کو ڈین کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

درخواست کے مطابق ان پر الزام لگا دیے گئے کہ ان کے پاس جعلی ڈیگری ہیں۔ لیکن انکوائری میں کوئی بھی جعلی ڈگری ثابت نہیں ہوئی۔

عدالت نے آئندہ سماعت تک متعلقہ حکام سے جواب بھی طلب کرلیا ہے۔ کیس کی مزید سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top