جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سندھ ہائی کورٹ نے سندھ یونیورسٹی کے معطل وائس چانسلر کے خلاف مزید کارروائی سے روک دیا

18 جولائی, 2019 12:20

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے سندھ یونیورسٹی کے معطل وائس چانسلر کے خلاف مزید کارروائی سے روک دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی کی معطلی کے خلاف درخواست درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ سندھ، چیف سیکریٹری، و دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے۔ عدالت نے وائس چانسلر کے خلاف مزید غیر قانونی کارروائی کرنے سے روک دیا۔

وائیس چانسلر فتح برفت کے وکیل بیرسٹر رفیق نے عدالت میں دلائل دیئے کہ وائس چانسلر کو معطل کرنے کےلئے دو نوٹس جاری کیے گئے۔ پھر خود حکومت نے دونوں نوٹیفیکیشن واپس لے لئے۔ سندھ حکومت نے وائس چانسلر پر کرپشن الزامات سے متعلق جو انکوائری بنائی ہے وہ غیر قانونی ہے۔

وکیل نے کہا کہ حکومت نے جو انکوائری بنائی اس میں جونیر افسران تعینات کیے گئے۔ انکوائری میں عبد القدیر 20 گریڈ کا ہے اور غلام علی برہمانی 19 گریڈ کا ہے۔ جبکہ وائس چانسلر 22 گریڈ کا افسر ہے۔ میرے مؤکل کو ہٹانے کیلئے مختلف نوٹس جاری کیے جاتے ہیں۔

بیرسٹر رفیق نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کی منظوری سے وائیس چانسلر فتح برفت کو معطل کر دیا تھا۔ معطلی کے بعد چیئرپرسن پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ ناہید شاھ کو انکوائری کی ہدایت کی گئی تھی۔ وائیس چانسلر کی معطلی خلاف ضابطہ ہے۔ یونیورسٹی لاء کے تحت تفیش کے لئے انکوائری ٹیم تشکیل دینا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے تفتیش کے لئے ٹیم تشکیل دینے کے بجائے انکوائری افسر کی تقرری کی ہے۔ حکومت سندھ کے جاری دونوں نوٹیفیکیشن یونیورسٹی قوانین سے متصادم ہیں۔ حکومتی جلد بازی سے لگتا ہے وائیس چانسلر کو ہٹانا مقصود تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top