جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شاہ محمود قریشی کا کینیڈین وزیر خارجہ مارک گارنیو سے ٹیلیفونک رابطہ

27 اپریل, 2021 20:59

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کینیڈین وزیر خارجہ مارک گارنیو کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات، کورونا وبائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کینیڈین حکومت کی جانب سے سفری پابندیوں کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کی کاوشوں کے باعث، پاکستان میں وبا کی صورتحال دوسرے علاقائی ممالک کی نسبت بہتر ہے، اس تناظر میں تیس دن کی مدت مکمل ہونے کے بعد پاکستان پر عائد سفری پابندیوں پر نظرثانی کی جائے۔

کینیڈین وزیر خارجہ نے سرینا ہوٹل کوئٹہ میں ہونیوالے دہشتگردانہ حملے اور جانی نقصان پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کیساتھ اظہار تعزیت کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کا افغان وزیر خارجہ محمد حنیف سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کینیڈین حکومت کی جانب سے پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری میں بہتری کے فیصلے کو سراہا۔

کینیڈین وزیر خارجہ نے استنبول میں منعقدہ سہ فریقی اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے کی تعریف کی۔

وزیر خارجہ نے کینیڈین ہم منصب کو دورہ ء پاکستان جبکہ کینیڈین وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو جلد کینیڈا آنے کی دعوت دی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top