جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیر خارجہ 3 روزہ چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

18 مارچ, 2019 14:44

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کے 3 روزہ سرکاری دورہ کرنے پہنچ گئے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود 3 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے جہاں وزیر خارجہ کا بیجنگ ہوائی اڈے پر چین اور پاکستان کے دیگر حکام نے استقبال کیا۔ وزیر خارجہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ چین نہ صرف پاکستان کا بہترین دوست ہے بلکہ ہر مشکل وقت میں چین نے پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور چین کا حالیہ فیصلہ بھی آپ کے سامنے ہے۔ چین میں قیام کے دوران تھنک ٹینک گروپ کے ساتھ بھی رابطہ ہوگا.

دیکھا جائے تو یہ پہلا موقع ہو گا کہ دونوں ملکوں کے درمیان وزرائے خارجہ کی سطح پر اسٹرٹیجک مذاکرات ہو رہے ہیں۔ مذاکرات میں سی پیک سمیت دو طرفہ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جس میں خطے میں امن و امان کی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر بھی گفتگو کی جائے گی ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top