جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

وزیر خارجہ کی جاپانی پارلیمینٹرین سے ملاقات

23 اپریل, 2019 09:54

ٹوکیو: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جاپان میں مصروفیات، جاپان پاکستان پارلیمنٹری فرینڈشپ لیگ سے ملاقات

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جاپانی پارلیمنٹ میں جاپان پاکستان پارلیمنٹری فرینڈشپ لیگ کے ممبران سے ملاقات کی۔

شاہ محمود قریشی نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے کیلئے جاپان پاکستان پارلیمنٹری فرینڈشپ لیگ کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

جاپان پاکستان پارلیمنٹری فرینڈشپ لیگ کے چیرمین مسٹر سشرو ایٹو نے کہا کہ جلد پاکستان سے پارلیمانی وفد جاپان کا دورہ کرے گا۔

فریقین کا دونوں ممالک کے مابین تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر تعمیر و ترقی کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ قیادت کی سطح پر اور عوامی سطح پر دوطرفہ روابط کے فروغ پر اتفاق ہوا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top