جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورے پر تاجکستان کیلئے روانہ

11 جولائی, 2021 18:50

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 3روزہ دورے پر تاجکستان کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ تاجکستان میں وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے، شاہ محمود قریشی ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کریں گے، افغان امن عمل ،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان مسئلے کا حل بزور طاقت ممکن نہیں: شاہ محمود قریشی

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ علاقائی تعاون کے فروغ سے متعلق پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے، وزیر خارجہ کی تاجکستان، کرغزستان، ازبکستان،افغانستان کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ دو طرفہ تعلقات، علاقائی روابط کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، شاہ محمود قریشی تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے بھی ملاقات کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top