جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خیبر ٹیچنگ اسپتال میں 7 کورونا مریض بروقت آکسیجن نہ ملنے پر دم توڑ گئے

06 دسمبر, 2020 14:12

پشاور: خیبر ٹیچنگ اسپتال میں 7 مریض بروقت آکسیجن نہ ملنے سے دم توڑ گئے، ساتوں مریض کورونا وائرس کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے میں 7 مریض بروقت آکسیجن نہ ملنے کے باعث دَم توڑ گئے، ترجمان خیبر ٹیچنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ اسپتال کو راولپنڈی سے آکسیجن سلنڈر فراہم کیے جاتے ہیں تاہم گزشتہ شب سپلائی 3 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچی۔

مرنے والے مریض باعث کورونا وارڈ، آئی سی یو اور میڈیکل وارڈ میں زیرِ علاج تھے، سلنڈر پہنچنے میں تاخیر پر دیگر وارڈز کے مریض بھی متاثر ہوئے۔

خیبرپختون خوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے 48 گھنٹوں میں تحقیقات مکمل حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ متعلقہ ذمہ داروں کی جانب سے سنگین غفلت اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر قرار، وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 19.65 فیصد ریکارڈ

صوبائی حکومت کے ترجمان کامران بنگش کا کہنا ہے کہ تمام حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔

صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ اگر انکوائری سے مطمئن نہ ہوئے تو حکومت اپنی آزاد انکوائری کرائے گی۔

صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزائی نے کہا کہ ایم ٹی آئی نظام کی بہتری کے لیے ایسے واقعات کے مجرموں کے خلاف سخت کاروائیاں کی جائیں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top