جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی امیدوار سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا

22 فروری, 2021 13:20

کراچی : الیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کلعدم قرار دیتے ہوئے سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا۔

سندھ ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی امیدوار سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

غلام مصطفیٰ میمن نے مؤقف اختیار کیا کہ سیف اللہ ابڑو نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے، ان کے اثاثوں میں اچانک کئی گنا اضافہ ہوا۔ 2018  اور 2021 گوشواروں میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پرویز رشید کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف درخواست پر تمام ریکارڈ طلب

درخواست گزار کے مطابق سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھایا۔ ریٹرنگ افسر نے سنے بغیر ہی سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔ ریٹرنگ افسر کے فیصلے کو کالعدم اور سیف اللہ ابڑو کو نااہل قرار دیا جائے۔

رشید اے رضوی نے دلائل میں کہا کہ ان لوگوں نے ٹھیکدار کو ٹیکنوکریٹ بنا دیا۔ سیف اللہ ابڑو کے خلاف کریمنل کیس بھی درج ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے سیف اللہ ابڑو کی تعلیمی اسناد اور کاروباری تفصیلات عدالت میں پیش کردیں۔

الیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کلعدم قرار دیتے ہوئے سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top